جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل؛ تاریخ سامنے آگئی
جنید صفدر کی شادی کی تاریخیں سامنے آ گئیں
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دوسری شادی سے متعلق دعوتی کارڈ سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا ہے، جس کے بعد شادی کی تقریبات سے متعلق تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
وائرل دعوت ناموں اور میڈیا رپورٹس کے مطابق جنید صفدر کی شادی کی تقریبات 16 سے 18 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی جبکہ ولیمہ 18 جنوری کو متوقع ہے۔
اطلاعات کے مطابق جنید صفدر کا نکاح شانزہ سے ہونے جا رہا ہے، جو مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔
https://www.threads.com/@hidesidemagazine/post/DTfbAeSDK9-?xmt=AQF0SXGL0E0fCYGwnz2i38d46rs__VqMfBVosaqGmV_m5w
ذرائع نے بتایا ہے کہ مہندی اور ولیمہ کی تقریبات جاتی امرا، لاہور میں منعقد کی جائیں گی، تاہم شریف خاندان کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔
واضح رہے کہ جنید صفدر کی یہ دوسری شادی ہوگی، اس سے قبل ان کی شادی 2021 میں عائشہ سیف سے ہوئی تھی، جو اکتوبر 2023 میں طلاق پر ختم ہوگئی تھی۔
