معروف شاعر ابن انشاء کو دنیا سے رخصت ہوئے 47 برس بیت گئے
ابن انشاء کی شاعری اردو ادب میں خاص مقام اور مرتبہ رکھتی ہے
کلام میں شگفتگی اور کمال کی نغمگی کے مشہور و معروف ادیب ابن انشاء کو آج دنیا سے رخصت ہوئے 47 برس بیت گئے ہیں۔
ابن انشاء 15 جون 1927ء کو جالندھر میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام شیر محمد خان تھا، ابن انشاء نے اپنی شاعری اور مزاح سے عوام میں مقبولیت پائی۔
ان کی شاعری اردو ادب میں خاص مقام اور مرتبہ رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ اردو ادب میں ان کے اصل نام سے بہت کم لوگ واقف ہیں۔
ابن انشا کو 1978 میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازہ گیا اور ان کا آخری سفرنامہ ’نگری نگری پھرا مسافر‘ ان کی وفات کے کئی سال بعد شائع کیا گیا۔
ان کی نظم ’انشاء جی اُٹھو، اب کوچ کرو‘ اُستاد امانت علی خان مرحوم کی آواز میں آج تک شائقینِ موسیقی کے کانوں میں رس گھول رہی ہیں۔
اردو ادب کا یہ گراں قدر سرمایہ 11 جنوری 1978 کو علالت کے باعث لندن میں انتقال کر گیا اور انہیں کراچی کے پاپوش نگر قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔