مایا علی نے عمرے کے دوران مقام مقدسہ میں گزارے ہوئے لمحات شیئر کردیے
خانۂ کعبہ میں مایا علی کے سکون بھرے لمحات
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے عمرے کی سعادت حاصل کی اور خانۂ کعبہ میں اپنے روحانی سفر کی ایک دلکش جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔
مایا علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شکرگزاری اور باطنی سکون کے لمحات پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ لمحہ ان کے لیے انتہائی قیمتی تھا اور صرف اللہ اور وہ خود جانتی ہیں کہ انہیں اس وقت اس کی کتنی ضرورت تھی۔
ان کے مداحوں نے بھی اسٹوری پر اپنی خوشی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جس سے اداکارہ کے روحانی تجربے کی اہمیت مزید نمایاں ہوئی۔
