بارش آڑے آگئی، پاکستان اور سری لنکا دوسرا ٹی 20 ابھی تک شروع نہ ہو سکا

بارش آڑے آگئی، پاکستان اور سری لنکا دوسرا ٹی 20 ابھی تک شروع نہ ہو سکا

گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث مقررہ وقت پر ٹاس بھی نہیں ہو سکا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری ٹی 20 سیریز کا دوسرا مقابلہ موسمی رکاوٹ کا شکار ہو گیا۔ سری لنکا کے شہر دمبولا میں ہونے والا میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

مسلسل بارش کے سبب اسٹیڈیم کی پچ کو کورز سے ڈھانپ دیا گیا ہے جبکہ گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث مقررہ وقت پر ٹاس بھی نہیں ہو سکا۔ گراؤنڈ اسٹاف موسم بہتر ہونے کے انتظار میں ہے تاکہ کھیل کا آغاز ممکن بنایا جا سکے۔

شائقین کی نظریں اب موسم کی صورتحال پر جمی ہوئی ہیں، کیونکہ بارش کے ختم ہونے کے بعد ہی میچ کے آغاز یا اوورز میں ممکنہ کمی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Related posts

بغیر میسی کے انٹر میلان کی ٹیم کو مونٹیری کے ہاتھوں شکست کا سامنا

پیٹرول اور ڈیزل کی اصل قیمت اور عوام سے وصول رقم میں بڑا فرق سامنے آ گیا

فٹبال کی تین بڑی تنظیموں کا فیفا سربراہ سے استعفے کا مطالبہ