پاکستانی کرکٹ کا سینئر نام محمد الیاس جگر کے کینسر میں مبتلا،اسپتال منتقل
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں
پاکستان کرکٹ کے سابق ٹیسٹ کھلاڑی محمد الیاس شدید علالت کا سامنا کر رہے ہیں اور انہیں جگر کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔
قریبی ذرائع کے مطابق ان کا علاج لاہور کے ایک نجی اسپتال میں جاری ہے، جہاں جلد ان کی سرجری متوقع ہے۔
سابق قومی کرکٹر نے اپنے چاہنے والوں اور اہلِ کرکٹ سے کامیاب آپریشن کیلئے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔
79 برس کی عمر میں محمد الیاس کا شمار پاکستان کرکٹ کے ان تجربہ کار ناموں میں ہوتا ہے جنہوں نے نہ صرف میدان میں بلکہ انتظامی امور میں بھی خدمات انجام دیں۔
انہوں نے پاکستان کی جانب سے 10 ٹیسٹ میچز کھیلے جبکہ 82 فرسٹ کلاس مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی وہ کھیل سے جڑے رہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں۔ اس کے علاوہ وہ قومی، جونیئر اور ویمن کرکٹ کی سلیکشن کمیٹیوں کی قیادت بھی کر چکے ہیں۔