ایشز سیریز، چوتھے دن کے اختتام پر انگلینڈ کو آسٹریلیا پر 119 رنز کی سبقت
انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں جیکب بیتھل 142 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں
سڈنی: ایشز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کے اختتام پر انگلینڈ کو آسٹریلیا پر 199 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
آسٹریلیا کی ٹیم چوتھے روز کے آغاز پر 567 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جس کے بعد انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا اور چوتھے دن کے اختتام پر 8 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز اسکور کیے۔
انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز 384 رنز پر مکمل کر کے آؤٹ ہوئی تھی، جبکہ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 567 رنز بنا کر انگلینڈ پر پہلی اننگز میں 183 رنز کی برتری حاصل کی، تاہم انگلینڈ نے پنی دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی اس برتری کو ختم کردیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے اوپنر ٹریوس ہیڈ نے 163 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ کپتان اسٹیون اسمتھ 138 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے بریڈن 3 اور بین اسٹوکس 2 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں بالر ثابت ہوئے، جبکہ جوش اور بیتھل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں جیکب بیتھل 142 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں، جبکہ بین ڈکٹ 42 رنز بنا کر نمایاں رہے ہیں۔
پہلی اننگز میں 160 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے جوروٹ دوسری اننگز میں محض 6 رنز ہی بنا سکے ہیں۔
بولنگ میں آسٹریلیا کے ویبسٹر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اسکاٹ بولینڈ نے 2 اور مچل اسٹارک اور میکائیل نیسر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔