یونیورسٹی روڈ پر کے فور آگمینٹیشن کا کام روک دیا گیا، شہری پریشان
ورلڈ بینک کے مطابق ماحولیاتی خدشات اور حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر اعتراضات سامنے آئے جس کی وجہ سے منصوبہ عارضی طور معطل ہوا
ورلڈ بینک کے اعتراضات اور روٹ تبدیلی کے باعث یونیورسٹی روڈ پر کے فور آگمینٹیشن کا کام روک دیا گیا، جس کی وجہ سے شہری پریشان اور سخت ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔
ورلڈ بینک کے مطابق ماحولیاتی خدشات اور حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر اعتراضات سامنے آئے جس کی وجہ سے منصوبہ عارضی طور معطل ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ٹریفک کا نیا بحران، یونیورسٹی روڈ 51 دن کیلیے بند، شہری رُل گئے
منصوبہ دس نومبر کو شروع ہوا، جبکہ تیس دسمبر تک مکمل ہونا تھا، اس دوران اردو یونیورسٹی سے حسن اسکوائر تک دو اعشاریہ سات کلومیٹر لائنیں بچھنی تھیں۔
ذرائع کے مطابق اب تک صرف دس فیصد رقبے پر ہی کام ہوسکاہے، ڈیزائن میں تبدیلی کے بعد ایک ٹریک پر لائنیں بچھانے کا فیصلہ کیا گیا، کے فور منصوبے کے تحت بڑی قطر کی لائنیں ڈالی جا رہی تھیں، تاہم اعتراضات دور کرکے جلد کام دوبارہ شروع کرنے کی مضبوط یقین دہانی کرائی گئی ہے۔