حکومت کا آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کیلئے بڑا فیصلہ

حکومت کا آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کیلئے بڑا فیصلہ

شوگر سیکٹر کی ڈی ریگولیشن کی لیے حکومتی کمیٹی کی تجاویز بول نیوز نے حاصل کرلیں۔

وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ( آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کرنے کے لیے شوگر سیکٹر سے نکلنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

شوگر سیکٹر کی ڈی ریگولیشن کی لیے حکومتی کمیٹی کی تجاویز بول نیوز نے حاصل کرلیں۔

دستاویز کے مطابق کسانوں کو گنا کاشت کرنے کی مکمل آزادی ہوگی، کسی زون یا اقسام کی پابندی نہیں  ہوگی، جبکہ کسان کسی بھی شوگر مل کو گنا فروخت کرنے یا گڑ بنانے میں آزاد ہوگا، گنے کی قیمت کا تعین مارکیٹ کرے گی، سرکاری کم از کم قیمت ختم ہوگی۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ 8  ماہ بند رہنے والی شوگر ملز اب باہر سے خام مال منگوا کر ریفائن کر کے چینی بنا سکیں گی، حکومت چینی کی برآمد پر کوئی سبسڈی نہیں دے گی، جبکہ ملک میں نئی شوگر مل لگانے پر  پابندی ختم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈرافٹ تیار

 دستاویز میں یہ بھی کہا گیا کہ شوگر ملز خام چینی منگوا کر ری ایکسپورٹ کرسکیں گی، کسان اپنی مرضی کی مل کو گنا  فروخت کر سکے گا، چینی کی قیمت کا تعین مارکیٹ کرے گی، حکومتی کنٹرول ختم کر دیا جائے گا۔

دستاویز کے مطابق شوگر ملز کو گنے یا خام مال کی پراسیسنگ کی مکمل آزادی ہوگی، چینی کی  درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کی جائے گی، جبکہ کسانوں کو نقصان سے بچانے کی لیےممنوعہ گنے کی اقسام کی فہرست بوائی سے قبل جاری کرنے کی تجویزدی گئی ہے جبکہ شوگر ملز کو باہر سے خام شوگر منگوا کر ریفائن کر کے ایکسپورٹ کی اجازت ہوگی۔

Related posts

یونان کے قریب کشتی تصادم، پندرہ تارکین وطن ہلاک، 50 سے زائد زخمی

اسلام آباد میں پہلی انڈسٹریل ایکسپو 2026 کا کامیاب اختتام

بلوچستان دہشت گرد حملے عالمی امن کے لیے خطرہ، اقوامِ متحدہ کا دوٹوک اعلان