سونے کی قیمت مسلسل بڑھنے کے بعد گھٹ گئی

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد پھر گھٹ گئی، آج فی تولہ نرخ میں 1200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 1200 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 66 ہزار 762 کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1028 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 173 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کم ہو کر 4444 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

Related posts

مال نے CBUAE سے بینک لائسنس کے لیے اصولی منظوری حاصل کی۔

عبداللہ بن زاید کی برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ سے ملاقات، سٹریٹجک تعلقات، علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال

مسلم کونسل برقہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتی ہے۔