ایشز ٹیسٹ، انگلینڈ 384  رنز بنا کر آؤٹ، آسٹریلیا نے 2 وکٹوں پر 165 رنز بنا لیے

ایشز ٹیسٹ، انگلینڈ 384  رنز بنا کر آؤٹ، آسٹریلیا نے 2 وکٹوں پر 165 رنز بنا لیے

جو روٹ نے اپنی 41 ویں ٹیسٹ سنچری مکمل کرتے ہوئے 160 رنز کی شاندار اننگز کھیلی

سڈنی:  نئے سال کے پہلے ایشز ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز 384 رنز پر مکمل کر کے آؤٹ ہو گئی۔

آسٹریلیا نے دوسرے دن انگلینڈ کو آؤٹ کرنے کے بعد اپنی بیٹنگ شروع کی اور اب تک آسٹریلوی ٹیم 2 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنا چکی ہے۔

آسٹریلیا نے اپنی اننگز کا آغاز اوپنرز ٹریوس ہیڈ اور جیک ویذرالڈ کے ساتھ کیا، جنھوں نے اپنی ٹیم کو مستحکم آغاز دلایا۔

جیک ویزرالڈ21 جبکہ مارنوس 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوچکے ہیں، اس وقت ٹریوس ہیڈ 91 اور مائیکل نیسر ایک رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: ایشز ٹیسٹ دو دن میں ختم، آئی سی سی نے میلبرن پچ ناقص قرار دے دی

انگلینڈ کی جانب سے جوروٹ نے سب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 160 رنز بنا کر اپنی 41 ویں سنچری مکمل کی، ہیری بروک نے بھی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 84 رنز بنا کر جوروٹ کو بھرپور ساتھ دیا۔

جو روٹ نے اپنی 41 ویں ٹیسٹ سنچری مکمل کرتے ہوئے 160 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ آسٹریلیا کے بولرز میں مائیکل نیسر سب سے مؤثر رہے۔

بولنگ میں آسٹریلیا کے مائیکل نیسر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ مچل اسٹارک اور اسکاٹ بولینڈ نے 2، 2 وکٹیں لے کر انگلش بیٹنگ لائن کو قابو میں رکھا۔

Related posts

بی جے پی اور آر ایس ایس کا ہندوتوا ایجنڈا، ہندو سماج میں بھی تفریق کا باعث

دبئی لوپ مسافر سرنگ پروجیکٹ – متحدہ عرب امارات کو شروع کرنے کے لئے آر ٹی اے اور بورنگ کمپنی

سلطان محمد گولڈن کے نئے ورلڈ ریکارڈز، عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن