شہر قائد میں اس وقت دھند چھائی ہوئی ہے، حد نگاہ 2.8 کلو میٹر تک محدود ہوگئی ہے، جبکہ آج موسم سرد اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں مسلسل کمی جاریی ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہرقائد میں رواں ہفتے درجہ حرارت سنگل ڈجٹ میں جانے کا امکان
شہر قائد میں گزشتہ روز دن بھر درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا، جبکہ آج پارہ 25 سے 27 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔