کوئی پاکستانی کھلاڑی کرک انفو کی ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں جگہ نہ بنا سکا

کوئی پاکستانی کھلاڑی کرک انفو کی ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں جگہ نہ بنا سکا

معروف کرکٹ ویب سائٹ ’کرک انفو‘ نے ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا

لندن: معروف کرکٹ ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کی ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکا۔

معروف کرکٹ ویب سائٹ ’کرک انفو‘ نے ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا۔

ویب سائٹ کی جانب سے جاری کردہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر 2025 میں پاکستان کا کوئی کرکٹر شامل نہیں ہے۔

اس ٹیم میں بھارت اور انگلینڈ کے 3، 3 ویسٹ انڈیز کے 2 آسٹریلیا، افغانستان اور جنوبی افریقا کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔

کرک انفو کی ٹیم آف دی ایئر میں ابھیشک شرما، فل سالٹ، جوز بٹلر، نکلوس پوران اور ڈیوالڈ بریوس شامل ہیں۔

ویب سائٹ کی جانب سے ٹم ڈیوڈ، سیم کرن، جیسن ہولڈر، نور احمد، ورن چکرورتھی اور جسپریت بمرا کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب کرک انفو نے ون ڈے ٹیم آف دی ائیر 2025 کا اعلان بھی کیا ہے جس میں بھی کوئی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں ہے، اس ٹیم میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے تین ، انڈیا اور ویسٹ انڈیز کے دو دو اور ساوتھ افریقا کا ایک کھلاڑی شامل ہے۔

روہت شرما ، میتھیو بریٹزکی ، ویرات کوہلی ، جو روٹ ، شائے ہوپ اور گلین فلپس ،میچل سینٹنر، عادل رشید ، جوفرا آرچر ، میٹ ہنری اور جیڈن سیلز اس ٹیم کا حصہ ہیں۔

Related posts

ایران اور امریکا کے جوہری مذاکرات کا وقت طے؛ دونوں ممالک نے تصدیق کردی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے

متحدہ عرب امارات کے صدر نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے پیراگوئے کے صدر سے ملاقات کی