شہرقائد میں رواں ہفتے درجہ حرارت سنگل ڈجٹ میں جانے کا امکان
آئندہ دو روز تک شہر کا موسم بدستور خنک رہے گا، جبکہ 4 جنوری سے دن اور رات کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوگی
محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں 4 جنوری سے سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نزیر ضیغم کا کہنا ہے کہ 4 جنوری سے شہر میں کوئٹہ کی سرد ہوائیں چلنا شروع ہونگی، جس کے بعد شہر کا درجہ حرارت سنگل ڈجٹ میں جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بارش اور برفباری؛ محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی
آئندہ دو روز تک شہر کا موسم بدستور خنک رہے گا، جبکہ 4 جنوری سے دن اور رات کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوگی، آئندہ ہفتے تک شہر میں بارش کا امکان نہیں ہے۔