شہر قائد میں موسم خشک، راتیں خنک رہنے کا امکان

شہر قائد میں موسم خشک، راتیں خنک رہنے کا امکان

کراچی میں اس وقت شہر شمال مشرق  سے 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے

شہر قائد میں اس وقت دھند چھائی ہوئی ہے، اورحد نگاہ 3 کلو میٹر تک محدود ہوگئی، تاہم آج دن میں موسم  خشک اور راتیں خنک  رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا

شہر میں موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت شہر شمال مشرق  سے 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

Related posts

قوالی نائٹ میں صبا قمر اور یاسر حسین نے سماں باندھ دیا؛ ویڈیو وائرل

’’ہم خوشحال ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں‘‘، دانش تیمور نے علیحدگی کی افواہوں پر حقیقت بتادی

سونے کی اونچی اڑان، قیمت میں ہوا 10 ہزار سے زائد کا اضافہ