بیونسے ارب پتیوں کی فہرست میں شامل ہونے والی پانچویں موسیقار بن گئیں

بیونسے ارب پتیوں کی فہرست میں شامل ہونے والی پانچویں موسیقار بن گئیں

ماہرین کے مطابق، 2025 میں بیونسے کی مجموعی دولت 1 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے

معروف امریکی پاپ گلوکارہ بیونسے نولز کارٹر ارب پتیوں کی فہرست میں شامل ہو گئیں ہیں۔

فوربز میگزین کی تازہ رپورٹ کے مطابق، بیونسے نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے امیر ترین موسیقاروں کی فہرست میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔

بیونسے، جو دنیا بھر میں ’’کوئین ب‘‘کے نام سے جانی جاتی ہیں، اب ارب پتی شخصیات کی صف میں شامل ہو چکی ہیں۔ وہ اس فہرست میں شامل ہونے والی پانچویں موسیقار ہیں، اس سے قبل بروس اسپرنگسٹین، ریحانہ، ٹیلر سوئفٹ اور جے زیڈ بھی اس فہرست میں شامل ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیونسے کے نام ایک اور بڑا اعزاز

44  سالہ گلوکارہ نے 2025 میں اپنی کامیاب’’کاؤ بوائے کارٹر‘‘ ٹور مکمل کیا، جس سے 407 ملین ڈالر کی ریکارڈ کمائی ہوئی۔ یہ ٹور ان کے 2024 میں ریلیز ہونے والے میگا ہٹ اسٹوڈیو البم ’’کاؤ بوائے کارٹر‘‘ کے بعد شروع کیا گیا تھا، جسے عالمی سطح پر بے پناہ پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔

ماہرین کے مطابق، 2025 میں بیونسے کی مجموعی دولت 1 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔ اس کی بڑی وجہ ٹورنگ، میوزک کیٹلاگ رائلٹیز اور اشتہاری معاہدوں سے حاصل ہونے والی 148 ملین ڈالر سے زائد کی آمدن شامل ہے۔

Related posts

خلیجی ممالک میں امریکی فوجی مراکز کے قریب نہ جائیں، ایران کا عوام کو انتباہ جاری

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں معمولی کمی، فی تولہ کیا رہی؟

رجب بٹ کو سلمان خان کی نقل کرنا مہنگا پڑ گیا