شہر قائد میں موسم سرما کی پہلی بارش کب ہوگی، محکمہ موسمیات نے بتادیا

شہر قائد میں موسم سرما کی پہلی بارش کب ہوگی، محکمہ موسمیات نے بتادیا

کراچی میں اس وقت دھند چھائی ہوئی ہے، جبکہ حد نگاہ 3 کلو میٹر تک محدود ہوگئی ہے

شہر قائد میں موسم سرما کی پہلی بارش آج رات متوقع ہے جس کے بعد سردی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس وقت دھند چھائی ہوئی ہے، جبکہ حد نگاہ 3 کلو میٹر تک محدود ہوگئی ہے، جبکہ آج موسم سرد اور خشک رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا

شہر قائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔

کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر میں ہوا ساکن اور مطلع ابر آلود رہے گا۔

Related posts

شیخ زید گرینڈ مسجد سنٹر نے ‘ڈھے’ فوٹوگرافی مقابلے کے لیے گذارشات وصول کیں۔

وزارت تعلیم نے جامع AI پر مبنی ادارہ جاتی تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے NOVA پروجیکٹ کا آغاز کیا۔

دبئی نے معیار زندگی اور جدت طرازی کو بڑھانے کے لیے نئے شہری منصوبوں کی منظوری دی۔