ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ پنجاب کے میدانی اضلاع میں صبح  اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

 بلوچستان کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ سکھر، روہڑی، شکارپور، کشمور، شہیدبینظیرآباد، موہنجوداڑو اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔

Related posts

آخری وسل کے بعد کی کہانی

سنیتا مارشل نے متنازع پوڈ کاسٹ سے متعلق خاموشی توڑ دی

ایمان فاطمہ سے صلح کی خبروں پر رجب بٹ کا بڑا بیان سامنے آگیا