’’ٹی ٹی پی افغانستان سے امریکی ہتھیار استعمال کر کے پاکستان میں دہشتگردی کررہا ہے‘‘

’’ٹی ٹی پی افغانستان سے امریکی ہتھیار استعمال کر کے پاکستان میں دہشتگردی کررہا ہے‘‘

افغانستان سے انخلا کے بعد امریکی ہتھیار خطے کی سیکیورٹی کیلئے سنگین خطرہ بن گئے۔

افغانستان سے انخلا کے بعد امریکی ہتھیار خطے کی سیکیورٹی کیلئے سنگین خطرہ بن گئے، افغان طالبان رجیم کا دہشت گرد گروہوں کے ساتھ منظم گٹھ جوڑ پوری دنیا پر آشکار ہے۔

افغان طالبان رجیم کی سرپرستی میں دہشت گرد امریکی اسلحہ ہمسایہ ممالک میں دہشتگردی کیلئے استعمال کرنے میں مصروف ہے۔

امریکی جریدے دی جیو پالیٹکس نے بھی انکشاف کیا ہے کہ سرگرم دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی (فتنہ الخوارج) افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں سے پاکستان میں مسلسل دہشتگردی کررہا ہے، ٹی ٹی پی جدید ہتھیاروں سے پاکستانی سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر مسلسل حملے کررہی ہے۔

دی جیو پالیٹکس نے بتایا کہ ٹی ٹی پی نے خیبرپختونخوا میں دہشتگرد کارروائیاں اور پرتشدد حملے کیے، افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں کی مالیت7 ارب ڈالرسے زائد ہے۔

امریکی جریدے کے مطابق جدید امریکی فوجی ہتھیار جن میں ایم4، ایم 16رائفلیں، نائٹ ویژن سائٹس اور سازوسامان افغانی دہشتگردوں کی دسترس میں ہے، امریکی ہتھیار افغانستان کی بلیک مارکیٹ میں دہشتگرد  نیٹ ورکس کو کھلے عام فروخت کیے جا رہے ہیں۔

پاکستان بارہا شواہد کے ساتھ ثابت کر چکا ہے کہ دہشت گرد افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں سے حملہ آور ہیں، افغان طالبان رجیم کی پشت پناہی میں دہشت گرد تنظیمیں خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ بن چکی ہیں۔

Related posts

دبئی جبل علی حادثے میں 25 زخمی، گاڑی درمیانی سڑک پر رکنے کے بعد، پولیس نے ڈرائیوروں کو خبردار کیا

شیخ ہمدان نے دبئی کے سیکھنے والوں کے لیے KHDA کے ‘سکلز فار لائف’ اقدام کے آغاز کی ہدایت کی

انور گرگاش: متحدہ عرب امارات کے عہدے دیانتدار اور مستقل ہیں۔