غزہ کو کبھی بھی نہیں چھوڑیں گے، اسرائیلی وزیردفاع کااعلان

غزہ کو کبھی بھی نہیں چھوڑیں گے، اسرائیلی وزیردفاع کااعلان

 اسرائیل کے دفاع کے لیے اپنی قوت پر اعتماد رکھتے ہیں، نہیں چاہتے جو کچھ ہوا وہ دوبارہ ہو، کاٹز

غزہ کو کبھی بھی نہیں چھوڑیں گے، اسرائیلی وزیردفاع یسرائیل کاٹز نے اعلان کردیا۔ انہوں نے کہاکہ غزہ میں دفاع کے لیے ہیں تاکہ جو کچھ ہوا دوبارہ نہ ہو۔

یہ بات انہوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اسرائیلی وزیرِ دفاع نے کہا کہ  اسرائیل کے دفاع کے لیے اپنی قوت پر اعتماد رکھتے ہیں۔

ان کا کہناتھاکہ مناسب وقت پر شمالی غزہ میں بھی شہری اور فوجی یونٹ تعمیر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم وزراء ہیں، ہمیں یہ اقدامات سرکاری طور پر نافذ کرنے ہیں۔ ان کا کہناتھاکہ  اپنے دفاع کے لیے کسی دوسرے پر بھروسہ نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ  غزہ امن معاہدے کے تحت اسرائیلی فوج کو غزہ سے مکمل انخلاء کرنا ہے۔

Related posts

پاکستان امریکا کا مخلص دوست ہے، ایران کے ساتھ ڈیل اچھی ہوگی، امریکی وزیر جنگ

ہانیہ عامر کو عالمی سطح پر ایک اور بڑی کامیابی مل گئی

شہرت ملتے ہی زندگی کیوں بدل جاتی ہے؟ سحر ہاشمی نے بتادیا