جنوبی افریقہ میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، دس زخمی
جنوبی افریقہ، جس کی آبادی تقریباً 63 ملین ہے، دنیا کے سب سے زیادہ قتل کیسز والے ممالک میں شمار ہوتا ہے۔
جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے مغرب میں واقع بیكرسڈال ٹاؤن شپ میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق جوہانسبرگ میں ایک ماس شوٹنگ کے دوران کم از کم نو افراد ہلاک اور دس زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق یہ حملہ ٹیورن میں ہفتے کے روز رات 1 بجے سے کچھ پہلے پیش آیا۔ حملے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت کی بدترین شکست، جنوبی افریقہ نے ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش کردیا
یاد رہے کہ یہ واقعہ جنوبی افریقہ میں حالیہ برسوں میں پیش آنے والی مسلسل ماس شوٹنگز کی تازہ مثال ہے۔
جنوبی افریقہ، جس کی آبادی تقریباً 63 ملین ہے، دنیا کے سب سے زیادہ قتل کے کیسز والے ممالک میں شمار ہوتا ہے۔
اس مہینے کے شروع میں بھی پریٹوریا کے قریب ایک بار پر حملہ ہوا تھا، جس میں مسلح افراد نے کم از کم 12 افراد، جن میں ایک تین سالہ بچہ بھی شامل تھا، ہلاک کر دیا تھا۔
شہر کے پولیس چیف نے واقعے کو چیلنجنگ اور افسوسناک صورتحال قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب لوگ ٹیورن سے باہر نکل رہے تھے تو انہیں نشانہ بنایا گیا۔
گولڈ مائنز کے قریب واقع بیكرسڈال ٹاؤن شپ جنوبی افریقہ کے دارالحکومت جوہانسبرگ کے جنوب مغرب میں تقریباً 40 کلومیٹر (25 میل) فاصلے پر ہے۔
مزید پڑھیں: جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
بیكرسڈال ایک گنجان آباد کمیونٹی ہے، جسے طویل عرصے سے غربت اور بے روزگاری کا سامنا ہے۔
یہ ٹاؤن شپ 1945 میں قائم ہوئی تاکہ قریبی شہروں اور گولڈ مائنز میں کام کرنے والے جنوبی افریقہ کے شہریوں کو رہائش فراہم کی جا سکے، اور 1983 میں اسے میونسپل اسٹیٹس حاصل ہوئی۔
اس علاقے کی تاریخ بدامنی اور احتجاجات سے بھری ہوئی ہے۔ بیكرسڈال میں 7 مئی 2014 کو جنوبی افریقہ کے عام انتخابات سے پہلے ہونے والے پرتشدد مظاہرے بھی اس کی مثال ہیں۔
