سوشل میڈیا انفلوئنسر جنید اکرم کے والد انتقال کر گئے

سوشل میڈیا انفلوئنسر جنید اکرم کے والد انتقال کر گئے

اپنی پوسٹ میں جنید اکرم نے بتایا کہ ان کے والد آج اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔

معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر جنید اکرم کے والد محمد اکرم انتقال کر گئے۔

 جنید اکرم نے اس افسوسناک خبر کی تصدیق سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ کے ذریعے کی، جس میں انہوں نے اپنے والد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

اپنی پوسٹ میں جنید اکرم نے بتایا کہ ان کے والد آج اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔

جنید اکرم نے لکھا کہ ان کے والد کی شفقت، مہربانی اور اچھے اخلاق نے بے شمار لوگوں کے دلوں پر مثبت اثرات چھوڑے اور وہ اپنی نیکی کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے والد اپنے پیچھے قیمتی تعلیمات اور خوبصورت یادیں چھوڑ گئے ہیں جو آنے والی نسلوں تک زندہ رہیں گی۔

پوسٹ کے اختتام پر جنید اکرم نے اپنے والد کے لیے محبت بھرے الفاظ تحریر کرتے ہوئے کہا کہ شکریہ ابو، ہر چیز کے لیے۔

جنید اکرم نے اپنے مداحوں اور چاہنے والوں سے اپیل کی کہ وہ مرحوم کی مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کریں۔

Related posts

مکتوم بن محمد نے لبنان کے وزیر اعظم – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

لطیفہ بنٹ محمد مستقبل کے فٹ مہر کے ساتھ تین سرکاری منصوبوں کا اعزاز دیتا ہے

متحدہ عرب امارات اور ایکواڈور کے صدور دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کرتے ہیں