خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
مالاکنڈ، دیر اور چترال سمیت بالائی علاقوں کے علاوہ خیبر، لنڈی کوتل اور دیگر مضافاتی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.7 ریکٹر اور گہرائی 12 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان قرار دیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم مقامی باشندوں میں خوف و تشویش پائی گئی۔
