سہ ملکی سیریز اور انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان انڈر 19 ٹیم کا اعلان

سہ ملکی سیریز اور انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان انڈر 19 ٹیم کا اعلان

سہ ملکی سیریز 25 دسمبر سے 6 جنوری تک زمبابوے میں کھیلی جائے گی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سہ ملکی سیریز اور آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان انڈر 19 ٹیم کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت بدستور فرحان یوسف ہی کریں گے، سہ ملکی سیریز 25 دسمبر سے 6 جنوری تک زمبابوے میں کھیلی جائے گی۔

سہ فریقی سیریز میں پاکستان، افغانستان اور میزبان زمبابوے کی ٹیمیں حصہ لیں گی، پاکستان انڈر 19 ٹیم اس سیریز میں کم از کم چار میچز کھیلے گی، جبکہ فائنل 6 جنوری کو ہوگا۔

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 15 جنوری سے 6 فروری تک نمیبیا اور زمبابوے میں منعقد ہوگا۔ دونوں ٹورنامنٹس 50 اوور فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان انڈر 19 اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، عمر زیب کو محمد حذیفہ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان انڈر 19 اسکواڈ:

فرحان یوسف (کپتان)، عثمان خان (نائب کپتان)، عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور، حذیفہ احسن، عمر زیب، مومن قمر، محمد صیّام، محمد شایان، نقاب شفیق اور سمیر منہاس

۔

Related posts

منصور بن زید نے انسانی سمگلنگ کے جرائم کے لیے خصوصی عدالت قائم کی۔

45 واں شارجہ بین الاقوامی کتاب میلہ 2026 ایکسپو سینٹر شارجہ میں 4-15 نومبر کو مقرر

برانڈ دبئی نے #DubaiDestinations سمر مہم کے سیزن 6 کا آغاز کیا، شہر کے پرکشش مقامات کی نمائش