پاک بحریہ کی طاقت میں تاریخی اضافہ، ہنگور کلاس کی چوتھی آبدوز ’’غازی‘‘ چین میں کامیابی سے لانچ

پاک بحریہ کی طاقت میں تاریخی اضافہ، ہنگور کلاس کی چوتھی آبدوز غازی چین میں کامیابی سے لانچ

یہ آبدوزیں خطے میں امن و استحکام کے قیام میں کلیدی کردار ادا کریں گی

چین کے شہر ووہان میں واقع شوانگ لیو بیس پر پاک بحریہ کی ہنگور کلاس کی چوتھی آبدوز ’’غازی‘‘ کو کامیابی کے ساتھ لانچ کر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آبدوز کی لانچنگ کے ساتھ ہی پاک بحریہ نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چین میں زیرِ تعمیر ہنگور کلاس کی تمام چار آبدوزیں اب سخت سمندری آزمائشوں سے گزر رہی ہیں اور انہیں پاکستان کے حوالے کیے جانے کے آخری مراحل میں داخل کر دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت آٹھ ہنگور کلاس آبدوزیں حاصل کی جا رہی ہیں، جن میں سے چار آبدوزیں چین میں جبکہ چار آبدوزیں پاکستان میں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ میں ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی  کے تحت تیار کی جائیں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہنگور کلاس آبدوزیں جدید ترین ہتھیاروں اور جدید سینسر سسٹمز سے لیس ہوں گی، جو دور فاصلے سے اہداف کو مؤثر انداز میں نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

یہ آبدوزیں خطے میں امن و استحکام کے قیام میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔

لانچنگ کی تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ تقریب کو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور گہرے ہوتے ہوئے دفاعی و بحری تعاون کا عملی مظہر قرار دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ منصوبہ پاک بحریہ کی جدید کاری، دفاعی صلاحیت میں اضافے اور پاکستان۔چین اسٹریٹجک شراکت داری کی واضح علامت ہے۔

Related posts

محمد بن راشد: UAE نے 2025 میں AED 177.3 بلین FDI کی آمد ریکارڈ کی، عالمی سطح پر 9ویں نمبر پر ہے

ازبک فورسز کی بڑی کارروائی، افغانستان سے ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

GDMO نے نئی بین الاقوامی میڈیا بریفنگ سیریز کا آغاز کیا جو عالمی میڈیا کو دبئی کے اہم شعبوں کو تشکیل دینے والے رہنماؤں سے جوڑتا ہے۔