معاشی محاذ پر بڑی پیش رفت، اسٹیٹ بینک نے خوشخبری سنا دی

معاشی محاذ پر بڑی پیش رفت، اسٹیٹ بینک نے خوشخبری سنا دی

مالی سال کے اختتام تک کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب 90 کروڑ ڈالر کے قریب رہنے کی توقع ہے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق نومبر 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ 10 کروڑ ڈالر سرپلس رہا۔ اس کے برعکس اکتوبر 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ 29 کروڑ 10 لاکھ ڈالر خسارے میں تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق نومبر میں تجارتی خسارہ کم ہو کر 2 ارب 45 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہا، جبکہ اکتوبر میں تجارتی خسارہ 2 ارب 75 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تجارتی خسارے میں کمی نے کرنٹ اکاؤنٹ کے سرپلس ہونے میں اہم کردار ادا کیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر 2025 میں ترسیلات زر 3 ارب 19 کروڑ ڈالر رہیں، جبکہ اکتوبر میں ترسیلات زر 3 ارب 42 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔

مرکزی بینک کا مزید کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں مجموعی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 81 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہا۔

ماہرین کے مطابق مالی سال کے اختتام تک کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب 90 کروڑ ڈالر کے قریب رہنے کی توقع ہے۔

Related posts

مذاکرات کے لیے تیار مگر میزائل پروگرام ہماری ریڈ لائن ہے، ایران

محمد بن راشد نے DIFC عدالتوں کے تین نئے ججوں میں قسم کھائی ہے

عالمی سفارتکاری میں بڑی پیش رفت، شی جن پنگ اور ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطہ