محسن نقوی نے پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان کر دیا

محسن نقوی نے پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان کر دیا

پی ایس ایل 11 26 مارچ سے 3 مئی 2026 تک مختلف شہروں میں کھیلا جائے گا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے ونڈو فائنل کا اعلان کر دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل 11 26 مارچ سے 3 مئی 2026 تک مختلف شہروں میں کھیلا جائے گا، جس میں 8 ٹیمیں میدان میں اتارنے کی تیاریاں مکمل ہیں۔

پی ایس ایل 11 میں دو نئی فرنچائزز بھی شامل کی جا رہی ہیں، جن کی نیلامی 8 جنوری 2026 کو اسلام آباد میں ہوگی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فرنچائز نیلامی براہِ راست نشر کی جائے گی، تاکہ شائقین اور سرمایہ کار براہِ راست اس عمل کو دیکھ سکیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنتی جا رہی ہے اور یہ لیگ دنیا کی صفِ اول کی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شامل ہو چکی ہے۔

Related posts

پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی اور ڈیزل مہنگا

بڑے ایونٹس کی تیاری کے لیے ارشد ندیم نے جنوبی افریقا میں ٹریننگ کا فیصلہ کر لیا

پاکستان میں خام تیل کی پیداوار میں کمی، گیس کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ