نیویارک میں پی ایس ایل ٹرافی ٹور اور پلیئرز فین مومنٹ کا اعلان

نیویارک میں پی ایس ایل ٹرافی ٹور اور پلیئرز فین مومنٹ کا اعلان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پی ایس ایل ٹرافی کے ہمراہ نیویارک کے معروف ٹائمز اسکوائر میں موجود ہوں گے

نیویارک: پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیرِ اہتمام پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹرافی ٹور 14 دسمبر کو نیویارک میں منعقد ہوگا، جس میں کھلاڑی شائقین سے ملاقات کریں گے۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پی ایس ایل ٹرافی کے ہمراہ نیویارک کے معروف ٹائمز اسکوائر میں موجود ہوں گے، جہاں شائقین کے لیے خصوصی فین مومنٹ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ٹائمز اسکوائر میں فینز کے ساتھ ملاقات کا پروگرام شام 5:30 بجے شروع ہوگا، جس میں تصاویر، آٹوگراف اور کھلاڑیوں سے براہِ راست ملاقات کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

پی سی بی نے نیویارک میں مقیم پاکستانیوں اور پی ایس ایل کے تمام شائقین کو اس یادگار تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

Related posts

بھارت میں مسلمانوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں نے تمام حدیں پار کردیں

پاکستان کی معاشی بحالی سے بہتر معیشت اور ترقی کا نیا سفر

پاکستان بڑا خود مختار ملک ہے، کسی کے تابع نہیں، پیوٹن