اسرائیل نے مغربی کنارے پر 19 نئی بستیوں کی منظوری دے دی

اسرائیل نے مغربی کنارے پر 19 نئی بستیوں کی منظوری دے دی

اسرائیلی میڈیا نے بھی بہودی بستیوں کو قانونی درجہ دیے جانے کی تصدق کر دی

اسرائیل نے مغربی کنارے پر 19 یہودی بستیوں کی منظوری دیدی۔ صیہونی حکومت نے ان بستیوں کو قانونی درجہ بھی دے دیا۔

اسرائیلی میڈیا نے ان بستیوں کو قانونی درجہ دیے جانے کی تصدق کردی ہے ۔ اس اقدام کی تجویز انتہائی دائیں بازو کے وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ اور اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے پیش کی تھی۔

فلسطینی اتھارٹی نے  اسرائیلی حکومت کے فیصلے کی سخت مذمت  کی ہے ۔ اس سلسلے میں جاری بیان میں نئے اقدام کو فلسطین کی تباہی قرار دیا گیا ہے۔

فلسطینی حکام کاکہناہے کہ یہ فیصلہ اسرائیل کے اصل ارادوں کو ظاہر کرتا ہے کہ  اسرائیل الحاق، نسلی امتیاز اور فلسطینی علاقوں پر مکمل قبضے کے نظام کو مستحکم کرنا چاہتاہے۔

Related posts

اداکارہ مایا خان کے والد انتقال کر گئے

امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ دے دیا

متحدہ عرب امارات کے صدر اور امریکی سینیٹر جونی ارنسٹ نے علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔