پاسپورٹ کی آن لائن تصدیق کیلئے نیا نظام متعارف

پاسپورٹ کی آن لائن تصدیق کیلئے نیا نظام متعارف

پاسپورٹ درخواست گزار اب نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ سے باآسانی فنگر پرنٹس کی تصدیق کرسکیں گے۔

محکمہ پاسپورٹس نے آن لائن پاسپورٹ درخواست گزاروں کے لیے فنگر پرنٹس تصدیق کا جدید نظام متعارف کروا دیا ہے۔

آن لائن درخواست کے دوران فنگر پرنٹس کی تصدیق میں درپیش تکنیکی مسائل کے حل کے لیے یہ نظام ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی کوششوں اور نادرا کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

پاسپورٹ درخواست گزار اب نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ سے باآسانی فنگر پرنٹس کی تصدیق کر سکیں گے اور فنگر پرنٹس کی تصدیق میں مسائل پر چہرے کی تصدیق کی آپشن بھی میسر ہوگی۔

اس حوالے سے ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے آن لائن فنگر پرنٹس کی تصدیق میں مسائل کی شکایات تھیں، نادرا کے تعاون سے اب پاک آئی ڈی پر باآسانی فنگر پرنٹس اور چہرے کی تصدیق کی جاسکے گی۔

مصطفیٰ جمال قاضی نے مزید کہا کہ سہولت سے اوورسیز پاکستانی اور سینئر سیٹیزن خصوصی طور پر مستفید ہوسکیں گے جبکہ شہریوں کی آسانی کے لیے ہر ممکن اور جدید سہولیات متعارف کروائی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں: خوشخبری؛ پاکستانی پاسپورٹ کی درجہ بندی میں بہتری

Related posts

محمد بن راشد نے عوامی خدمات میں اے آئی کو اپنانے کو تیز کرنے کے لیے ‘یو اے ای گورنمنٹ 4.0’ کا آغاز کیا

پی آئی اے سمیت دیگر نجی ایئر لائنز کے مالی نتائج کی تفصیلات سامنے آ گئیں

تدویر گروپ اور الخیل اسکوائر نے ویسٹ مینجمنٹ فریم ورک تیار کرنے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔