انڈونیشیا کے صدر کا دورہ پاکستان؛ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقع

انڈونیشیا کے صدر کا دورہ پاکستان؛ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقع

انڈونیشین صدر کی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات بھی شیڈول ہے۔

اسلام آباد: انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو آج دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گئے۔

صدر پرابوو سوبیانتو اپنے قیام کے دوران صدرِ پاکستان اور وزیراعظم سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے جن میں دوطرفہ تعاون کے فروغ، تجارت، سرمایہ کاری اور دفاعی شراکت داری کے امور پر بات چیت ہوگی۔

انڈونیشین صدر کی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات بھی شیڈول ہے جس میں سیکیورٹی اور دفاعی تعاون سے متعلق معاملات زیرِ غور آئیں گے۔

علاوہ ازیں دورے کے دوران پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے، جو اقتصادی اور سماجی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی راہ ہموار کریں گی۔

مزید پڑھیں؛ انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے ملاقات

Related posts

سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کاسلسلہ جاری، آج پھر بڑی کمی ریکارڈ

محرم الحرام کے حوالے سے محسن عباس حیدر کا اہم بیان وائرل

اسلام آباد معاہدے کے بعد امریکا ایران مذاکرات آج سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے