نامور ادا کارہ بینا مسرور 67 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

نامور ادا کارہ بینا مسرور 67 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

انتقال کی خبر ان کے بیٹے اداکار پارس مسرور نے انسٹاگرام پر شیئر کی اور مداحوں سے والدہ کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی

پاکستان کی نامور اداکارہ اور معروف شخصیت بینا مسرور 67 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

انتقال کی خبر ان کے بیٹے اداکار پارس مسرور نے انسٹاگرام پر شیئر کی اور مداحوں سے والدہ کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی۔

بینا مسرور نے پی ٹی وی کے کئی مقبول ڈراموں میں اپنے یادگار کرداروں سے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنائی۔

ان کے نمایاں ڈراموں میں بنجارہ، بیٹیاں، ترب، عشق نہیں آسان، آنگن، اگر اور جانِ جہاں شامل ہیں۔

ان کے انتقال پر اداکاروں اور مداحوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بینا مسرور کی اداکاری اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مداحواں اور  ڈرامہ نگاروں کا کہناہے کہ ان کی فنکارانہ میراث آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ثابت ہوگی۔

Related posts

شیخ محمد نے بین الاقوامی انسانی اور فلاحی کونسل کی تنظیم نو کی۔

سرمایہ کاری کی دلچسپی بڑھنے کے ساتھ ہی دبئی کی نایاب کاروں کی نمبر پلیٹوں کی مانگ میں اضافہ ہوتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کا موسم: جمرات القید میں گرمی کا موسم شروع ہوتے ہی درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا