خاندانی تقریب میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک، 14 زخمی

 اسٹاکٹن : کیلیفورنیا کے شہر اسٹاکٹن میں بچے کی سالگرہ کی تقریب کے دوران فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہفتے کی شام لسائل ایونیو کے 1900 بلاک میں پیش آیا جہاں ایک خاندانی تقریب جاری تھی۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سان جواکِن کاؤنٹی شیرف آفس کے مطابق مجموعی طور پر 14 افراد کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جبکہ 4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

مزید پڑھیں: امریکا میں خطرے کی گھنٹی بج گئی، دنیا کی پہلی تصدیق شدہ خطرناک وبا سے مریض ہلاک

اسٹاکٹن کے نائب میئر جیسن لی نے کہا کہ یہ واقعہ ایک بچے کی سالگرہ کی پارٹی میں پیش آیا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں اور اس واقعے کے بارے میں مکمل معلومات کے لیے دباؤ ڈالیں گے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

Related posts

دبئی جبل علی حادثے میں 25 زخمی، گاڑی درمیانی سڑک پر رکنے کے بعد، پولیس نے ڈرائیوروں کو خبردار کیا

شیخ ہمدان نے دبئی کے سیکھنے والوں کے لیے KHDA کے ‘سکلز فار لائف’ اقدام کے آغاز کی ہدایت کی

انور گرگاش: متحدہ عرب امارات کے عہدے دیانتدار اور مستقل ہیں۔