پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ورلڈ گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل جیت لیا

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ورلڈ گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل جیت لیا۔ انہوں نے  دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپیئن شپ فائٹ فور گلوری میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

فائنل میں باکسر محمد وسیم  نے تھائی لینڈ کے جکراوت مجنگو کو 12 راؤنڈز کے مقابلے کے بعد شکست دی۔

فتح کے بعد محمد وسیم نے کہا کہ وہ ایونٹ کے انعقاد پر پاک فوج اور پنجاب حکومت کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے اپنی  کامیابی شہدا کے نام کردی۔

پاکستان میں ہونے والی اس چیمپئن شپ میں 15 ممالک کے 44 باکسرز نے حصہ لیا تھا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ چیمپیئن باکسر محمد وسیم کو مبارکباد پیش کرتی ہیں۔ انہوں نے  کہاکہ محمد وسیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

مریم نواز نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر پنجاب حکومت اور پاک فوج، کور کمانڈر لاہور کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کا موسم: دبئی آج 41 ڈگری سینٹی گریڈ کا تجربہ کرے گا، کیونکہ ہفتے کے آخر میں ساحل سمندر کے موافق حالات لاتے ہیں

دبئی پولیس نے دن کے وقت سیفٹی پرسیپشن انڈیکس پر 99.9% کے اسکور کے ساتھ عوامی تحفظ کی نئی تعریف کی

DCT ابوظہبی نے امارات بھر میں سمر کیمپوں کے ساتھ منفرد تجربات سے پردہ اٹھایا