پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی محفوظ بڈنگ کے لیے نیا طریقہ کار متعارف

 لاہور: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کی فروخت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بڈنگ نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کی فروخت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بڈنگ کے عمل کو محفوظ بنانے کے لیے نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے سنجیدہ خریداروں کی چھان بین کو مؤثر بنانے کے لیے بڈنگ فیس لازمی قرار دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دو لاکھ ڈالر قابلِ واپسی جبکہ بیس ہزار ڈالر ناقابلِ واپسی رقم بڈ کے ساتھ جمع کروانی ہوگی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

بڈنگ فیس کا مقصد صرف حقیقی اور سنجیدہ خریداروں کے ساتھ معاملات طے کرنا ہے، کیونکہ کچھ غیر سنجیدہ کمپنیاں محض تشہیر کے لیے کاغذات جمع کرانے کا ارادہ رکھتی تھیں۔

پی سی بی تمام جمع شدہ ڈاکومنٹس کی سخت جانچ پڑتال کے بعد ہی اگلے مراحل کی طرف بڑھے گا۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کو خریدنے میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد دلچسپی لے رہی ہے۔

نئی ٹیموں کی پیشکش جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔

Related posts

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی کردی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ؛ اگست کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی پورٹ کا نیا ریکارڈ، ایک سال میں 5 کروڑ 54 لاکھ ٹن سے زائد کارگو ہینڈل