کراچی میں ڈاکو راج ، 7 سالہ بچے کو موبائل فون نہ دینے پر گولی مار دی

کراچی میں ڈاکو راج ، 7 سالہ بچے کو موبائل فون نہ دینے پر گولی مار دی ۔  پولیس کے مطابق واقعہ گڈاپ تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

7 سالہ بچے کی شناخت محمد سرور کے نام سے ہوئی ،  اسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

پولیس کے مطابق سرور اپنے والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا۔ اس دوران ڈاکوؤں نے گھیر لیا اور لوٹ مار کی کوشش کی ۔

موبائل نہ دینے پرڈاکووں نے بچے کو گولی مار دی ۔  گولی سرور کی ٹانگ کو چھوکر گزری ۔ پولیس کے مطابق ملزمان موبائل فون اور 15 ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے۔

Related posts

ایران سے سنجیدہ مذاکرات جاری ہیں، مثبت نتائج سامنے آ سکتے ہیں، ٹرمپ کا دعویٰ

دبئی پولیس نے سڑک استعمال کرنے والوں کے لیے شدید موسم کا الرٹ جاری کر دیا۔

آسمان سے موت برسانا بند کرو، پوپ لیو کا عالمی جنگی طاقتوں کو دو ٹوک پیغام