پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز، سمری وفاقی حکومت کو ارسال

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز، سمری وفاقی حکومت کو ارسال

وفاقی حکومت کی جانب سے سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 70 پیسے کم کرنے کی تجویز بھی شامل ہے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز سامنے آگئی ہے۔  سمری وفاقی حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 70 پیسے کم کرنے کی تجویز شامل ہے۔

منظوری کی صورت میں پیٹرول کی قیمت 265.45 روپے سے کم ہو کر 261.75 روپے رہ جائے گی۔

فی لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 28 پیسے سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ منظوری ملنے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 284.44 روپے سے کم ہو کر 280.16 روپے ہو جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فی  لیٹر مٹی کا تیل 73 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 35 پیسے کم کرنے کی تجویز بھی سمری میں شامل ہے۔

نئی قیمتوں پر عمل درآمد ایکم دسمبر 2025 سے متوقع ہے ۔  وفاقی حکومت کی جانب سے سال نو پر عوام کو ریلیف دیا جا سکتاہے ۔

Related posts

آخری وسل کے بعد کی کہانی

سنیتا مارشل نے متنازع پوڈ کاسٹ سے متعلق خاموشی توڑ دی

ایمان فاطمہ سے صلح کی خبروں پر رجب بٹ کا بڑا بیان سامنے آگیا