چینی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حکومتی اقدامات بے سود

چینی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حکومتی اقدامات بے سود

کراچی کے شہری بدستور ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں

ملک بھر میں چینی کی قیمت ایک بار پھر بے قابو ہونے لگی ہے اور حکومتی اقدامات مؤثر ثابت نہ ہو سکے۔

گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں چینی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 220 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔

سرکاری ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 210 روپے تھی جو اس ہفتے بڑھ کر 220 روپے ہو گئی ہے، جبکہ اوسط قیمت بھی 188 روپے 81 پیسے سے بڑھ کر 189 روپے 61 پیسے تک پہنچ چکی ہے۔

کراچی کے شہری بدستور ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں، جہاں فی کلو چینی کی قیمت 220 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

کوئٹہ 216 روپے فی کلو، حیدرآباد 215، بنوں 212، لاڑکانہ 205، سکھر 200، گجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا اور سیالکوٹ 180 روپے، لاہور 179 روپے جبکہ جڑواں شہروں میں چینی 190 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

Related posts

MEAPEN 2026 دبئی میں کھل گیا ہے جو علاقائی اور بین الاقوامی ماہرین کو اکٹھا کر کے کلینیکل نیوٹریشن اور ملٹی ڈسپلنری ہیلتھ کیئر کے مستقبل کو آگے بڑھا رہا ہے۔

ماہرہ خان نے نئے اور منفرد کرداروں کی خواہش ظاہر کردی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی اضافہ