ہانیہ عامر کی اسٹوری، عاصم اظہر کا ری شیئر؛ مداح خوشگوار حیرت میں مبتلا

ہانیہ عامر کی اسٹوری، عاصم اظہر کا ری شیئر؛ مداح خوشگوار حیرت میں مبتلا

مداحوں کی دلچسپی اُس وقت بڑھ گئی جب ہانیہ عامر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں عاصم اظہر کا گانا شامل کیا۔

سوشل میڈیا پر ایک بار پھر معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے تعلقات سے متعلق افواہیں سرِچڑھ کر بولنے لگی ہیں۔

مداحوں کی دلچسپی اُس وقت بڑھ گئی جب ہانیہ عامر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں عاصم اظہر کا گانا شامل کیا۔

صورتحال اس وقت مزید توجہ کا مرکز بنی جب عاصم اظہر نے بھی وہی اسٹوری اپنے الفاظ کے ساتھ دوبارہ شیئر کردی، جس کے بعد صارفین نے دونوں کے درمیان ممکنہ دوبارہ قربت پر تبصرے شروع کردیے۔

سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے مختلف آراء سامنے آرہی ہیں۔ کچھ صارفین اسے محض ایک تخلیقی یا دوستانہ اشارہ قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ اسے نئی شروعات کی علامت سمجھ رہے ہیں۔

تاہم سوشل میڈیا پر یہ موضوع بدستور ٹرینڈ کر رہا ہے اور مداح اس صورتحال سے خاصے محظوظ دکھائی دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث

Related posts

متحدہ عرب امارات کا موسم: دبئی آج 41 ڈگری سینٹی گریڈ کا تجربہ کرے گا، کیونکہ ہفتے کے آخر میں ساحل سمندر کے موافق حالات لاتے ہیں

دبئی پولیس نے دن کے وقت سیفٹی پرسیپشن انڈیکس پر 99.9% کے اسکور کے ساتھ عوامی تحفظ کی نئی تعریف کی

DCT ابوظہبی نے امارات بھر میں سمر کیمپوں کے ساتھ منفرد تجربات سے پردہ اٹھایا