مایوں میں ساڑھی؟ ربیکا خان کی دلکش تصاویر وائرل

مایوں میں ساڑھی؟ ربیکا خان کی دلکش تصاویر وائرل

وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے ربیکا خان کے اہلخانہ انہیں روایتی انداز میں ابٹن لگارہے ہیں۔

کامیڈین کاشف خان کی بیٹی اور مشہور ٹک ٹاکر ربیکا خان کی مایوں کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

گزشتہ روز ربیکا خان کی رخصتی کی تقریبات کا آغاز دعائے خیر سے ہوا تھا، جس کے بعد مایوں کی رسومات ادا کی گئیں۔

وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ربیکا خان کے اہلخانہ انہیں روایتی انداز میں ابٹن لگا رہے ہیں جبکہ خوشگوار لمحات کو کیمرے میں قید کیا جارہا ہے۔

مایوں کے موقع پر ٹک ٹاک اسٹار نے اورنج رنگ کی ساڑھی زیب تن کی، جس میں وہ نہایت جاذبِ نظر لگ رہی ہیں۔

یاد رہے کہ ربیکا خان اور حسین ترین کا نکاح رواں سال جون میں ہوا تھا، جس کی تقریبات بھی سوشل میڈیا پر کافی زیرِ بحث رہی تھیں۔

مزید پڑھیں: شادی کی تقریبات کا آغاز؛ ربیکا خان کی ’دعائے خیر‘ کی تصاویر وائرل

Related posts

امریکا کے ایران پر بڑے حملے؛ ہزاروں اہداف تباہ، سیکیورٹی نیٹ ورک نشانے پر

غیرقانونی کلینک کیس میں اہم پیش رفت؛ ڈاکٹر فضیلہ عباسی کو بڑا ریلیف مل گیا

جنگ بندی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہوگئیں، ایرانی سفیر