رجب بٹ کو پاکستان کی یاد ستانے لگی؛ اووَر ایکٹنگ پر دلچسپ تبصرے وائرل
رجب بٹ کی اوور ایکٹنگ اور جذباتی انداز نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔
پاکستان کے متنازع ترین یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں، تاہم بیرون ملک سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں ان کو پاکستان کو یاد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں رجب بٹ کی اوور ایکٹنگ اور جذباتی انداز نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
ویڈیو میں رجب بٹ نے اپنے دوستوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مجھے اپنے دوستوں سے کبھی حسد نہیں ہوتا تھا لیکن اب ان پر رشک کرنے لگا ہوں، جو لاہور میں کھانے پینے اور تفریح میں مصروف ہیں۔
اس دوران رجب بٹ نے اپنی بے بسی، غصے اور جذبات کا بھی اظہار کیا، جس میں وہ روتے اور چیختے دکھائی دیے۔
سوشل میڈیا صارفین نے رجب بٹ کی اس اداکاری پر دلچسپ اور طنزیہ ردعمل دیا۔ کسی نے کہا کہ بھائی پلیز، اب خودکشی کر لو جبکہ ایک صارف نے کہا کہ اوور ایکٹنگ مت کرو، ہمیں بالکل بھی ترس نہیں آرہا۔
کچھ صارفین نے تو رجب بٹ کے لیے کارٹون بنانے کی تجویز دی اور ایک نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب وہ ویڈیو کے بغیر بھی کر سکتے تھے لیکن پیسے کمانے کے لیے ایسا کیا گیا۔
واضح رہے کہ رجب بٹ کے تقریباً 80 لاکھ سبسکرائبرز ہیں اور وہ بیٹنگ ایپلی کیشنز کی تشہیر کے الزامات کے بعد پاکستان سے باہر ہیں اور اس وقت برطانیہ میں مقیم ہیں۔
مزید پڑھیں؛ رجب بٹ کے مرد دوستوں سے ’غیرمناسب روابط‘ کا الزام، ثبوت پیش کرنے کی دھمکی