سونے کی قیمت میں مزید اضافہ؛ نئی قیمت کتنی ہوگئی؟ – بول نیوز

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ؛ نئی قیمت کتنی ہوگئی؟

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ایک تولہ سونا 2300 روپے مہنگا ہوگیا۔

کراچی: ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ایک تولہ سونا 2300 روپے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 38 ہزار 862 روپے ہوگئی۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 1972 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 76 ہزار 253 روپے تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 23 ڈالر مہنگا ہو کر 4165 ڈالر پر آگیا۔

مزید پڑھیں؛ سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر برقرار

Related posts

محمد بن راشد: UAE نے 2025 میں AED 177.3 بلین FDI کی آمد ریکارڈ کی، عالمی سطح پر 9ویں نمبر پر ہے

ازبک فورسز کی بڑی کارروائی، افغانستان سے ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

GDMO نے نئی بین الاقوامی میڈیا بریفنگ سیریز کا آغاز کیا جو عالمی میڈیا کو دبئی کے اہم شعبوں کو تشکیل دینے والے رہنماؤں سے جوڑتا ہے۔