ہانگ کانگ کے رہائشی کمپلیکس میں خطرناک آگ بھڑک اٹھی؛ 13 افراد ہلاک

ہانگ کانگ کے رہائشی کمپلیکس میں خطرناک آگ بھڑک اٹھی؛ 13 افراد ہلاک

آگ کی شدت کو چوتھے درجے کی قرار دیا گیا ہے اور کئی گھنٹوں سے اسے بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

ہانگ کانگ کے کثیرالمنزلہ رہائشی کمپلیکس میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ شہر کے ایک کثیرالمنزلہ رہائشی کمپلیکس میں بھیانک آگ لگنے سے اب تک 13 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں ایک فائرفائٹر بھی شامل ہے۔

غیرملکی ادارے کا کہنا ہے کہ کئی دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ کچھ فائرفائٹرز بھی آگ پر قابو پانے کی کوششوں کے دوران زخمی بھی ہوئے ہیں۔

آگ کی شدت کو چوتھے درجے کی قرار دیا گیا ہے اور کئی گھنٹوں سے اسے بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ کمپلیکس کے کچھ رہائشی ابھی بھی عمارت میں پھنسے ہوئے ہیں۔

اس دوران تقریباً 700 افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ رہائشی کمپلیکس 8 بلاکس پر مشتمل ہے اور ہر بلاک 31 منزلہ ہے اور اس میں مجموعی طور پر تقریباً 2 ہزار اپارٹمنٹس اور 5 ہزار افراد رہائش پذیر ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپلیکس کے 8 میں سے 7 بلاکس آگ کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

حکام اور فائرفائٹرز کی ٹیمیں ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں کہ کملپکس میں پھنسے باقی افراد کو بھی بحفاظت نکالا جائے اور آگ کو مکمل طور پر کنٹرول کیا جاسکے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر عالمی رہنماؤں اور عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس میں وفد کے سربراہان سے ملاقات کرتے ہیں

فروری کا مہینہ ہانیہ عامر کیلئے خاص کیوں؟

مادھوری کے گانے پر امر خان کو بولڈ لباس میں رقص کرنا مہنگا پڑ گیا