ایشیائی ترقیاتی بینک نے بلوچستان کیلئے اضافی قرض کی منظوری دے دی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے بلوچستان کیلئے اضافی قرض کی منظوری دے دی

اے ڈی بی کے مطابق فنانسنگ بلوچستان واٹر ریسورس ڈیولپمنٹ سیکٹر پروجیکٹ کیلئے فراہم کی جائے گی۔

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے بلوچستان کیلئے 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافی قرض منظور کر لیا۔

اے ڈی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فنانسنگ بلوچستان واٹر ریسورس ڈیولپمنٹ سیکٹر پروجیکٹ کیلئے فراہم کی جائے گی، بجٹ مسائل کے باعث تاخیر شدہ چری انفلیٹریشن گیلری کی تکمیل ہوگی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق فنانسنگ سے سیری توئی ڈیم کمانڈ ایریا کی تکمیل ممکن ہوگی، سیری توئی کمانڈ ایریا میں جدید پائپڈ واٹر ڈسٹری بیوشن سسٹم متعارف کرایا جائے گا، تاہم نیا سسٹم آبپاشی میں کارکردگی بڑھانے اور پانی کے ضیاع میں کمی کا باعث بنے گا۔

اے ڈی بی نے بتایا کہ سیلابی ریلوں سے مٹی کے کٹاؤ روکنے کیلئے واٹرشیڈ مینجمنٹ سرگرمیوں کو بھی تقویت ملے گی، یہ منصوبہ بلوچستان میں آبپاشی ڈھانچے اور آبی وسائل کے انتظام کو بہتر بنانے کا حصہ ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق بلوچستان شدید پانی کی قلت اور موسمیاتی اثرات سے دوچار ہے، صوبے کی معیشت کا دو تہائی حصہ زراعت سے وابستہ ہے، بلوچستان کی 60 فیصد آبادی زرعی شعبے میں سرگرم ہے، تاہم مسلسل خشک سالی اور پانی کے ناقص انتظام نے صوبے میں غربت بڑھائی۔

مزید پڑھیں: اے ڈی بی کا پاکستان میں محصولات بڑھانے کی کوششوں میں تعاون جاری رکھنے کا عزم

Related posts

متاثر کن اماراتی مسافر کو اتحاد ریل کے سفر پر پہلے سوار کے طور پر منتخب کیا گیا۔

دبئی RTA نے 28 اہم مقامات پر موسم گرما کے ٹریفک اپ گریڈ کا آغاز کیا۔

تصاویر میں: اتحاد ریل پہلی مسافر ٹرین فجیرہ سے ابوظہبی تک