پاک بحریہ کا جنگی جہاز شک بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
میزائل ویپن سسٹم کامیابی سے انتہائی درستگی کے ساتھ سمندری اور زمینی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے
پاک بحریہ نے اندرون ملک تیار کردہ جنگی جہاز شک بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
جدید ترین ٹیکنالوجی کا حامل میزائل ویپن سسٹم کامیابی سے انتہائی درستگی کے ساتھ سمندری اور زمینی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پاک بحریہ کا اینٹی شپویپن سسٹم جدید ترین رہنمائی کے نظام سے لیس ہے اور پیچیدہ رکاوٹوں کو عبور کرنے کی خصوصیات کا حامل ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے سینئر سائنسدانوں اور انجینئرز کے ساتھ کامیاب تجربے کا مشاہدہ کیا۔
پاک بحریہ کے جنگی جہاز سے داغے جانے والے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کامیاب تجربہ پاکستان کی تکنیکی مہارت اور قومی مفادات کے تحفظ کے لئے بحریہ کے غیر متزلزل عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
صدر مملکت، وزیراعظم، آرمی چیف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورسروسز چیفس نے اس سنگ میل کی کامیابی میں حصہ لینے والے انجینئرز اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے۔
