پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان جمی برف پگھلنے لگی

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان جمی برف پگھلنے لگی

پنجاب حکومت نے مریم اورنگزیب کے ذریعے  پاکستان  پیپلزپارٹی سے رابطہ کیا ہے

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان جمی برف پگھلنے لگی، اور پنجاب حکومت نے پیپلزپارٹی کو صوبے میں اسپیس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی پی ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے مریم اورنگزیب کے ذریعے  پاکستان  پیپلزپارٹی سے رابطہ کیا ہے، جس میں پنجاب حکومت کی جانب سے پی پی کو اداروں میں نمائندگی دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں میدان مارلیا، پیپلزپارٹی ایک سیٹ پر فاتح

ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے صوبائی کمیٹیوں میں نمائندگی کی پیشکش کرتے ہوئے بورڈز میں تعیناتیوں کےلیے نام مانگ لیے۔

 پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے  لاء افسران  کی تعیناتی کے لیے بھی نام مانگے ہیں، اس کے علاوہ پیپلزپارٹی کے ایم پی ایز کو ترقیاتی فنڈز  جاری کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے، جبکہ  پیپلزپارٹی نے پنجاب حکومت کی پیشکش پر غور کے لیے مہلت مانگی ہے۔

Related posts

آخری وسل کے بعد کی کہانی

سنیتا مارشل نے متنازع پوڈ کاسٹ سے متعلق خاموشی توڑ دی

ایمان فاطمہ سے صلح کی خبروں پر رجب بٹ کا بڑا بیان سامنے آگیا