ایتھوپیا میں پھٹنے والے آتش فشاں کے پاکستان اور بھارت پر اثرات

 ادیس ابابا: ایتھوپیا میں 12 ہزار سال بعد پھٹنے والے آتش فشاں سے ہزاروں میل دور وواقع پاکستان اور بھارت بھی متاثر ہورہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایتھوپیا میں 12 ہزار سال بعد آتش فشاں پھٹنے سے فضاء میں پھیلنے والی راکھ کے اثرات پاکستان کے بعد اب بھارتی شہروں تک بھی پہنچ گئے ہیں،  جبکہ پاکستان کی فضائی حدود اب کلیئر ہوچکی ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق راکھ کے اثرات گجرات، نئی دہلی ، راجستھان، پنجاب اور ہریانہ تک دیکھے گئے جبکہ راکھ کے باعث فلائٹ آپریشنز کے دوران راستوں میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: فلپائن میں آتش فشاں پھٹ پڑا، علاقے میں الرٹ جاری

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ ائیر انڈیا نے احتیاطی تدابیر کے طور پر ان طیاروں کی پروازیں منسوخ کردی ہیں جو آتش فشاں کے زیرِ اثر فضائی راستوں سے گزرے تھے۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق راکھ کے بادل چین کی جانب بڑھ رہے ہیں اور منگل کی شام ساڑھے 7 بجے تک بھارت سے نکل جائیں گے۔

ترجمان محکمہ موسمیات پاکستان کی گفتگو

اس معاملے پر ترجمان محکمہ موسمیات پاکستان انجم نذیر نے بتایا کہ آتش فشاں کی راکھ اب بھارت کی جانب بڑھ چکی ہے اور پاکستان کا فضائی علاقہ صاف ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں: آئس لینڈ، نئے آتش فشاں نے آگ اگلنا شروع کر دیا

انہوں نے کہا کہ آتش فشاں کی راکھ بھارتی راجستھان کی جانب جائے گی اور پاکستان کے شمالی علاقوں کو یہ متاثر نہیں کرے گی، یہ راکھ سندھ کے اوپر بحیرہ عرب سے گزری تھی،  سندھ کی زمین پر اس کے کوئی اثرات نہیں ہوئے ہیں جبکہ پاکستان کی فضائی حدود اب کلیئر ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ  ایوی ایشن کو  آتش فشاں کی راکھ کی ایڈوائزری جاری کی، آتش فشاں کی راکھ کی بلندی 45 ہزار فٹ سے زائد تھی جبکہ ہمارا ڈومیسٹک فلائٹ آپریشن 36 ہزار اور بین الاقوامی فلائٹ آپریشن 40 ہزار سے 48 ہزار فٹ کی بلندی پر ہوتا ہے۔

Related posts

بلوچستان دہشت گرد حملے عالمی امن کے لیے خطرہ، اقوامِ متحدہ کا دوٹوک اعلان

پاکستان اور آئرلینڈ کا وارم اپ میچ بارش کے باعث منسوخ

پاکستان کے انکار سے بھارتی کرکٹ کی اجارہ داری بے نقاب، سابق انگلش بیٹر کا اعتراف