شہر بھر کے شادی ہالز کو 3 روز میں دستاویزات جمع کرانے کا حکم
مزمل ہالیپوٹو نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کمرشلائزیشن چالان جمع نہ کرانے والے شادی ہال سیل کیے جائیں گے
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ( ایس بی ایس سی) نے شہر بھر کے شادی ہالز کو 3 روز میں دستاویزات جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
بول نیوز کو اس حوالے سے اہم تفصیلات موصول ہوگئی ہے جس کے مطابق نیب کو بھیجی گئی شادی ہال رپورٹ پر ڈی جی ایس بی ایس سی مزمل ہالیپوٹو نے نوٹس لیتے ہوئے ریکارڈ جمع نہ کرانے والے شادی ہالز کو سخت وارننگ جاری کی ہے۔
مزمل ہالیپوٹو نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کمرشلائزیشن چالان جمع نہ کرانے والے شادی ہال سیل کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بھتہ خوری کے سسٹم کا پردہ چاک
سندھ ہائیکورٹ نے بھی شادی ہالز کو صرف کمرشل استعمال کی اجازت دی تھی،جبکہ کے ڈی اے اور دیگر اداروں میں چالان جمع نہ کرانے والے ہال مالکان پر سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔
3 روزہ ڈیڈ لائن کے بعد غیر قانونی شادی ہالز کے خلاف آپریشن شروع ہوگا، کمرشلائزیشن کے بغیر چلنے والے شادی ہالز کو مسمار کرنے کی وارننگ دی گئی ہے، جبکہ نيب پہلے ہی کراچی میں موجود شادی ہالز کے ایس بی ایس سی سے تفصیلات طلب کرچکاہے۔
ایس بی سی اے نے تمام ڈسٹرکٹ ڈائریکٹرز سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے، جبکہ دستاویزات جمع نہ کرانے والے شادی ہالز کے خلاف کارروائی یقینی قرار دی گئی ہے۔