پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کیلیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کیلیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد کی باصلاحیت آل راؤنڈر ایمان نصیر کو ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ہے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ اعلان کر دیا ہے۔

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت آل راؤنڈر ایمان نصیر کو ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ہے۔

اعلان کردہ اسکواڈ میں گزشتہ انڈر 19 ویمنز ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی آٹھ کھلاڑیوں کو دوبارہ شامل کیا گیا ہے، جس سے ٹیم کو تجربے اور توازن دونوں کا فائدہ حاصل ہوگا۔

کھلاڑیوں میں وکٹ کیپر کومل خان، سپنرز علیسہ مختیار، میمونہ خالد اور روزینہ اکرم شامل ہیں۔

عائشہ ریاض، شہر بانو، ماہ نور زیب اور بریرہ سیف فاسٹ بولنگ کی ذمہ داریاں ادا کریں گی جبکہ بیٹرز میں رویل فرحان، عریشہ انصاری، فضہ فیاض، ذوفشاں ایاز اور راحیمہ سید شامل ہیں۔

کپتان ایمان نصیر کے علاوہ اقصی حبیب بھی بطور آل راؤنڈر کھیلیں گی۔

پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم 3 سے 12 دسمبر تک بنگلہ دیش ویمنز انڈر 19 کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ تمام میچز کاکسز اکیڈمی گراؤنڈ، بنگلہ دیش میں منعقد ہوں گے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ دورہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بین الاقوامی تجربہ حاصل کرنے اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا بہترین موقع ہوگا۔

Related posts

لائبہ خان کا حسن بکھرتا ’ولیمہ لک‘، مداح دل ہار بیٹھے

شارجہ اکیڈمی برائے فلکیات کے مطابق ، 18 فروری رمضان کا پہلا دن ہے

متحدہ عرب امارات کے صدر عالمی رہنماؤں اور عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس میں وفد کے سربراہان سے ملاقات کرتے ہیں