پاکستان کرکٹ کیلیے اچھی خبر، لاہور قلندر اور پی ایس ایل کے درمیان شراکت میں توسیع

پاکستان کرکٹ کیلیے اچھی خبر، لاہور قلندر اور پی ایس ایل کے درمیان شراکت میں توسیع

معاہدے کی یہ توسیع ای وائی کی جانب سے کی گئی ویلیوایشن کے بعد کی گئی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول ترین فرنچائز لاہور قلندرز نے لیگ انتظامیہ کے ساتھ اپنا معاہدہ مزید دس سال کے لیے تجدید کر دیا ہے۔

معاہدے کی یہ توسیع ای وائی کی جانب سے کی گئی ویلیوایشن کے بعد کی گئی، جسے پی ایس ایل کی بڑھتی ہوئی قدر اور مضبوط مستقبل کا اہم اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے معاہدے کی تجدید کو پی ایس ایل پر لاہور قلندرز کے غیر متزلزل اعتماد کا ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاہور قلندرز کے مالکان نے اپنی فرنچائز کو حقیقی معنوں میں ایک عالمی برانڈ بنا دیا ہے۔

پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر نے کہا کہ لیگ اگلے سال اپنے 11ویں ایڈیشن سے آٹھ ٹیموں تک بڑھ جائے گی، جو پاکستان سپر لیگ کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور قلندرز کا جذبہ اور توانائی پی ایس ایل کی پہچان ہے۔ قلندرز کی ٹیلنٹ نرسری نے پاکستان کرکٹ کو نیا خون دیا ہے۔

لاہور قلندرز نے گزشتہ چار سال میں شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں تین ٹائٹل اپنے نام کیے، جو فرنچائز کی کمٹمنٹ، محنت اور اعلیٰ کارکردگی کا ثبوت ہے۔

پی سی بی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ لاہور قلندرز کے ساتھ اپنی مضبوط شراکت داری جاری رکھے گا اور مستقبل میں بھی فرنچائز کے ساتھ مل کر پی ایس ایل کو عالمی معیار کی لیگ بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

Related posts

ایران کا امریکی ایف 18 لڑاکا طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

متحدہ عرب امارات اور 5 بہن بھائیوں نے علاقائی ریاستوں پر ایران سے منسلک عراقی دھڑوں کے حملوں کی مذمت کی

ایران نہ مانا تو تاریخ کا سب سے بڑا حملہ ہو گا، ترجمان وائٹ ہاؤس