واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 2 ماہ کے دوران ایک ارب ڈالر سے زائد نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
عالمی جریدے فوربز کی رپورٹ کے مطابق بنیادی طور پر امریکی صدر ٹرمپ کی ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کمپنی ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ (TMTG) کے شیئرز کی شدید گراوٹ کے بعد ان کی دولت میں 1 . 1 بلین ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔
رواں برس ستمبر میں ٹرمپ کی دولت 3 .7 بلین ریکارڈ کی گئی تھی جو اب6.2 بلین ڈالر ہے۔
مزید پڑھیں: صحافی کا ممدانی سے خطرناک سوال، ٹرمپ نے جواب دے کر ممدانی کو بچالیا
رواں ہفتے ٹی ایم ٹی جی کے شیئرز شدید گراوٹ کے بعد 10.18 ڈالر تک آگئے جبکہ ٹرمپ کی دولت کو اگلا نقصان کرپٹو مارکیٹ میں تیزی سے آنے والی مندی نے بھی پہنچایا جس سے ٹرمپ کی دولت میں یہ کمی ریکارڈ کی گئی۔
فوربز کے مطابق گزشتہ سال سے رواں برس کے ستمبر تک ٹرمپ کی مجموعی دولت میں 3 بلین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، دولت میں اس اضافے کے بعد امریکی صدر فوربز کی امریکا کے 400 امیر ترین افراد کی فہرست میں 201 نمبر پر آگئے تھے۔
ٹرمپ کی دولت میں یہ اضافہ زیادہ تر ٹرمپ فیملی کی کرپٹو سرمایہ کاری کے بعد ریکارڈ کیا گیا تھا۔